کوہاٹ: عاصمہ رانی کے قتل کو 11 دن گزر گئے، مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

کوہاٹ(یو این پی) خیبر پختونخوا پولیس 11 دن گزرے کے بعد بھی کوہاٹ کی عاصمہ کے قاتل تک پہنچنے میں ناکام ہے۔ مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، عاصمہ کو پہنچاننے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی اور آفتاب عالم انصاف نہیں دے سکتےتو الزامات نہ لگائیں۔کوہاٹ کی عاصمہ رانی کے قتل کو 11 دن گزر گئے لیکن مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ عاصمہ کے اہلخانہ انصاف کے منتظر ہیں، ہر گزرتا دن ان کے درد کو مزید بڑھا ہے۔دوسری جانب مخالفین کی جانب سے جھوٹے الزامات لگا کر معاملے کو الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عاصمہ کی بہن نے شہریار آفریدی اور آفتاب عالم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں دے سکتے تو الزامات نہ لگائیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں آفتاب عالم سے صرف ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا وہ ہمیں نہیں جانتے، کیا وہ حلفاً یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہمیں پہلے نہیں جانتے تھے؟ میری بہن نے تو مجاہد کی بیوی کو بھی ٹیلیفون کیا کہ اپنے شوہر کو منع کرے۔ حتیٰ کہ اس کےوالد کو بھی ٹیلی فون کیا اور اسے رو کر بتایا جبکہ اس کے چچا کو بھی ٹیلی فون کیے۔خاتون کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی اور آفتاب عالم سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں انصاف نہیں دے سکتے تو کم ازکم میری بہن پر جھوٹا الزام مت لگائیں۔دوسری طرف عاصمہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ 10 روزہ تفتیش کے دوران شاہ زیب نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا لیکن مرکزی ملزم اب تک آزاد گھوم رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy