وکی پیڈیا نے بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردی

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

پروفائلز پالیسیوں کے برخلاف مواد فراہم کرنے پر ہٹائی گئیں،وکی پیڈیا

کراچی(یو این پی)دنیا کے سب سے بڑے آن لائن انسائیکلو پیڈیا پلیٹ فارم ’وکی پیڈیا‘ نے بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی پروفائلز ختم کردی ہیں۔وکی پیڈیا نے ادارے کی مروجہ پالیسیوں کے برخلاف طریقہ کار کے تحت معلومات اپ لوڈ کرنے پر بختاور اور آصفہ بھٹو کے پروفائل صفحات ہٹادیئے ہیں۔ وکی پیڈیا نے پروفائل ڈیلیٹ کرنے کی وجہ ’وکی میڈیا‘ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بختاور پروفائل‘ میں فراہم کردہ معلومات ان کی ذات سے زیادہ بھٹو خاندان سے متعلق تھیں جو کہ مذکورہ شخص کے بجائے کسی اور سے متعلق تھیں جب کہ جو مواد اپ لوڈ کیا گیا وہ لفظ بہ لفظ کسی اور جگہ سے لیا گیا ہے جو کہ ’کاپی پیسٹ‘ کے زمرے میں آتا ہے۔وکی پیڈیا کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا پروفائل پیج پہلی دفعہ 10 اپریل 2017 کو ختم کیا گیا تاہم بعدازاں اسے دوبارہ بحال کردیا گیا لیکن قواعد و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر پیج دوبارہ ہٹادیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر جب آصفہ بھٹو زرداری کی معلومات جاننے کے لیے ویب سائٹ کا وزٹ کیا جاتا ہے تو متعلقہ پیج کھلنے کی بجائے ’بھٹو خاندان‘ کے پیج پر جانے کا ہدایت کی جاتی ہے۔دوسری جانب بختاور اور آصفہ بھٹو نے وکی پیڈیا پروفائل ڈیلیٹ ہونے کے معاملے پر کوئی وضاحت یا ردعمل جاری نہیں کیا۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes