بورے والہ، مہندی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آکر کیمرہ مین ، الیکٹریشن سمیت دو افراد شدیدزخمی

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

فائرنگ کے بعد تقریب میں بھگڈر مچ گئی،فائرنگ کرنے والے افراد فرار،دولہا کے تایا سمیت5 افراد گرفتار
بورے والہ( یواین پی)مہندی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ایک کیمرہ مین اور الیکٹریشن سمیت دو افراد شدید زخمی،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،فائرنگ کے بعد تقریب میں بھگڈر مچ گئی،فائرنگ کرنے والے افراد فرار،دولہا کے تایا سمیت5 افراد گرفتار،آدھا گھنٹہ تک پورا علاقہ گولیوں کی تڑتراہٹ سے گونجتا رہا،پولیس بے خبر رہی،تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر ریاض احمد کے بیٹے کی مہندی کی تقریب گلشن رحمان میں منعقد ہورہی تھی کہ تقریب میں دولہا کے دوستوں اور رشتہ داروں نے آدھا گھنٹہ تک اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پورا علاقہ لرزتا رہا فائرنگ کی زد میں آکر تقریب کی مووی بنانے والا کیمرہ میں محمد منور آرائیں سکنہ مرضی پورہ اور الیکٹریشن محبوب الحسن سر اور گردن میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جسکے بعد تقریب میں بھگڈر مچ گئی اور فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے ریسکیو 1222 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا لیکن تشویشناک حالت کے بعد انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا پولیس واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور دولہا کے تایا سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کردیا فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے دونوں غریب محنت کش گھرانوں میں کہرام برپا ہے شہر میں پابندی کے باوجود شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ معمول بن چکا ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes