عاصمہ رانی قتل کیس، مرکزی ملزم کا چچا عدالت میں پیش،ملزم کو بیرون ملک سے لانے کی یقینی دہانی

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)عاصمہ رانی قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ملزم کے چچا آفتاب عالم کو عدالت میں پیش کردیاگیا،عدالت نے آفتاب عالم کوملزم کوباہرسے لانے کاحکم دے دیا،آئی جی خیبر پختونخوا کی کسی قسم کا سیاسی دباﺅ قبول نہ کرنے کی یقینی دہانی پر سماعت غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ملزم کے چچا آفتاب عالم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا،آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سخت محنت اورشفاف تحقیقات کی گارنٹی دیتاہوں،ہم کسی قسم کاسیاسی دباو¿نہیں لیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے افسران پراعتمادہے،ملزم کوباہرنہ جانے دیاجاتاتوہماری تسلی ہوتی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کیاہم اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ اپنی بچیوں کی حفاظت نہیں کرسکتے؟۔عدالت نے آفتاب عالم کو ملزم کو باہر سے لانے کا حکم دے دیا، آفتاب عالم کا کہناتھا کہ ملزم کوواپس لانے کیلئے اپنااثراستعمال کروں گا۔ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے ریڈوارنٹ کیلئے درخواست کردی ہے، دوران سماعت فیصل چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم سے پی ٹی آئی کانام نکال دیں،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نکال دیں،ہم نے پی ٹی آئی کے متعلق آبزرویشن نہیں دی۔سنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes