لاہور میں قصائی عوام کو مردہ اور مضر صحت گوشت بیچ رہے ہیں، حنا پرویز بٹ

Published on March 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

\"055\"
لاہور(یو این پی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمعہ کے روز اپنی تحریک التوائے کار میں بتایا کہ میڈیا میں چھپنے والی رپوٹس کے مطابق لاہور کے متعدد سلاٹر ہاؤسز میں مردار گوشت کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سگیاں پل کے پاس جلال کولڈ سٹوریج میں چھاپے کے دوران4ہزار کلو گرام مضر صحت گوشت قبضے میں لیکر تلف کر دیاگیا۔یہ تو صرف ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے اتنی بڑی مقدار میں مردار گوشت برآمد ہوا ہے اور ایسے کئی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم ہیں جو اس مکروہ اور گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں۔یہ لوگ دیدہ دلیری سے نہ صرف غیر اسلامی‘غیر قانونی کا م کر رہے ہیں بلکہ شہریوں سے زندگیوں سے کھیل کر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔اس تحریک التوائے کار کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نذر حسین گوندل نے ایوان کو بتایا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ‘ محکمہ لائیو سٹاک اور کمشنر آفس لاہور نے لاہور اور گرد و نواح میں غیر قانونی قائم سلاٹر ہاؤسز اور مضر صحت گوشت بیچنے والے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی اور تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے 16قصابوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے ہزاروں کلوگرام مضر صحت گوشت ضائع کیا ہے اور گزشتہ دو ماہ میں مردہ اور مضر صحت گوشت بیچنے والے قصابوں کیخلاف295مقدمات درج کئے گئے جبکہ10154کلو گرام گوشت کو تلف کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes