بلوچستان سے بحرانوں و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے ،عبدالقدوس بزنجو

Published on February 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 659)      No Comments

کوئٹہ(یوا ین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سے بحرانوں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے اور امید کرتے ہیں صحافی حضرات بلوچستان کے عوام کے مسائل کواجاگر کرتے رہیں گے ،میڈیا ہاؤسنگ اسکیم پر15دن کے اندراندر عملدرآمد کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ نے شہداء ٹرسٹ کیلئے 10لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے ممبران میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘تقریب سے صوبائی وزراء پرنس احمد علی‘طاہر محمود خان‘کریم نوشیروانی ‘کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن اور عرفان سعید چندہ نے بھی خطاب کیا ‘جبکہ اس موقع پر مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ‘وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر ضیاء اللہ لانگو‘شہزادہ صالح بھوتانی ‘ کہدہ بابر‘ڈپٹی کمشنر کوئٹہ(ر) کیپٹن فرخ عتیق ‘ڈائریکٹر بابر کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سنےئر اور محسن بلوچستان لالا صدیق کی موت اس خطے کیلئے المیہ سے کم نہیں ہے اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ان کا جگہ کوئی اور لینگے تاہم امید ہے کہ کوئٹہ کے جو صحافی اس وقت بلوچستان کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں وہ آگے آکر ان کے مشن کو آگے لے جائینگے انہوں نے کہاکہ اس وقت میڈیا جو کردار ادا کررہا ہے اور خاص کر بلوچستان میں دہشتگردی اور بحرانوں کے خاتمے کیلئے اسے ہم اچھی نظر سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ میرے دور میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے میڈیا ہر وقت مسائل کا نشاندہی کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے پاس وقت کم ہے لیکن اسے وعدے کرونگا جو کل ضرورپوری کرکے عوام کے پاس سرخرو ہوکر جائیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پریس کلب کے صدر جن مسائل کا ذکر کیا ان کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرونگا میڈیا ہاؤسنگ اسکیم کے بارے میں جو ایک مہینے کا اعلان کیا 15دن گزر گئے لیکن 15دن مزید ہے میری کوشش ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کا مسئلہ15دن کے اندر حل کرسکوں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے شہداء ٹرسٹ جو بنایاگیا ہے ان کیلئے 10لاکھ روپے جبکہ شہید شہزاد اور محمود کی اہلیہ کیلئے نوکری کاجلد کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ اس طرح دیگر مسائل ہے ان کو بھی حل کرنے کی کوشش کرونگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنس احمد علی نے کہاکہ اس وقت طاقت کا سرچشمہ میڈیا ہے اور میڈیا کا طاقت قلم ہے بلوچستان کے حوالے سے میڈیا جو کردار ادا کررہے ہیں اس سے مثبت نتائج اورمسائل اجاگر کرنے میں حکومت کو مدد مل رہی ہے انہوں نے کہاکہ میں اپنی جانب سے شہداء ٹرسٹ کیلئے 2لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں ‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود نے کہاکہ آج ہمیں بڑی خوشی ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اعلان کریں اور میں اپنی جانب سے شہداء ٹرسٹ کیلئے 2لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کریم نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ وفاق کا ساتھ دیا وفاق کو چاہئے کہ وہ دل بڑا کرکے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے نوجوان وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے کہاکہ میں اپنی جانب سے شہداء ٹرسٹ کیلئے 2لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں اسی طرح ضیاء اللہ لانگو نے ایک لاکھ‘شہزادہ صالح بھوتانی اور کہدہ بابر نے 2,2لاکھ روپے کا اعلان کیا ‘اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن نے سپانامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے صحافی محدود تنخواہ ہونے کے باوجود بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپورکوشش کررہی ہے اور کوئٹہ کے صحافیوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آج تک انہوں نے بلیک میلنگ یا دیگر حوالے سے اقدامات نہیں کیے بلکہ بہت کم تنخواہ میں رہ کر اپنا گزاراکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت میں ہمارے ساتھ ہاؤسنگ اسکیم اور کوئٹہ کے صحافیوں کی فلاح و بہبود فنڈز کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان کیا وہ آج تک وفا نہ ہوسکا انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جس تیزی کے ساتھ بلوچستان کے مسائل حل کررہے ہیں اسی طرح صحافیوں کے مسائل بھی حل کرنے کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے صحافیوں نے شہداء کے بچوں کیلئے ایک ٹرسٹ قائم کردیا ہے امید رکھتا ہوں کہ وزیراعلیٰ بھی اس سلسلے میں اپنا حصہ ڈالیں گے انہوں نے کہاکہ میں کوئٹہ پریس کلب کے تمام ممبران کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے لیپ ٹاپ کا جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes