وہاڑی ،باران رحمت کے لیے ڈی او زراعت کے دفتر میں محکمہ زراعت کی طرف سے نماز استسقاء کا اہتمام

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 866)      No Comments

rain
وہاڑی(یواین پی) موسمیاتی تغیر کے باعث بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جاری خشک سالی کے خاتمہ کے لیے باران رحمت کے لیے ڈی او زراعت کے دفتر میں محکمہ زراعت ی طرف سے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا جس میں کاشتکاروں کے علاوہ سرکاری افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی بعد نماز ظہر شرکاء نے ڈی او زراعت کے سبزہ زار میں نماز استسقاء ادا کی اوراللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کی شرکاء نے نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ پاک کو اس کی کبریائی اور عظمت کا واسطہ دیتے ہوئے اپنی مخلوق پر رحم کرتے ہوئے باران رحمت عطا کرنے کی دعا مانگی نماز استسقاء میں ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او زراعت محمد زبیر، ڈی ڈی او زراعت چودھری الطاف، ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطاء الرحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرانومی معین خان، امتیاز حشمت، چودھری نیامت علی گجر اور دیگر نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog