سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے والوں کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ،رضا ہارون

Published on February 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی )پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے والوں کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ،لڑائی کراچی کے مسائل پر نہیں بلکہ سینیٹ کا چوتھا ٹکٹ کس کود ینے پر ہوری ہے،فاروق ستار کا کردار کرکٹ میچ کے 12ویں کھلاڑی والاہے،12واں کھلاڑی کیسے کپتان بن سکتا ہے؟ رضاہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا چہرہ گھناؤنے طریقے سے سامنے آیا، کل کی گفتگو 9 نومبر والی پریس کانفرنس کی طرح تھی۔ انہوں نے کہا لڑائی کراچی کے مسائل پر نہیں بلکہ سینیٹ ٹکٹ پر ہو رہی ہے، لڑائی اس بات پر ہو رہی ہے کہ چوتھا ٹکٹ کس کو دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں وہ ختم ہو چکی ہے، فاروق ستار کا کردار کرکٹ میچ کے 12ویں کھلاڑی والاہے، 12 واں کھلاڑی کیسے کپتان بن سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا جن لوگوں کو سینٹ کے ٹکٹ نہیں ملے انہیں پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جماعت ایک ٹکٹ پر ہاتھا پائی تک جاسکتی ہے تو عام انتخابات میں سیکڑوں ٹکٹ بانٹنے ہیں، عام انتخابات میں ٹکٹوں کیلئے تو یہ ایک دوسرے کے گلے کاٹیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题