عائشہ ممتاز کو اینٹی کرپشن نے کلین چٹ دے دی

Published on January 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

333
لاہور (یو این پی) ایماندار لیڈی افسر عائشہ ممتاز کی فتح، اینٹی کرپشن نے کلین چٹ دے دی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز کے خلاف نہ کو ئی ثبوت مل سکا اور نہ کوئی درخواست آئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ عائشہ ممتاز کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا، انکے خلاف کوئی درخواست اور ثبوت بھی نہیں ہیں۔ عائشہ ممتاز کو دفتر بلا کریقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انکے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی وہ جس محکمے میں بھی تعینات ہیں اپنا کام ایمانداری سے جاری رکھیں۔وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایماندار افسر کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہے کہ کارروائی صرف فوڈ اتھارٹی کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اور کرپشن میں ملوث دیگر عملہ کے خلاف جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes