حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے؛گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

راولپنڈی (یو این پی )گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی عورت ہی مہذب اور پڑھے لکھے معاشرے کے قیام کا ذریعہ بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعدعملی زندگی میں ضرور آئیں تاکہ ملک نے جو سرمایہ کاری ان کی تعلیم پر کی ہے اس سے معاشرے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے 17ویں کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ثمینہ امین قادر، اساتذہ، فیکلٹی ممبران اورطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ملک کے پڑھے لکھے اور با صلاحیت نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے جامع قانو ن سازی کے ساتھ ساتھ کئی عملی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت آج کی خواتین زیادہ پراعتماداور صلاحیتوں سے مزین ہو کر معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیئے سرگرم عمل ہیں.گورنرنے کہا کہ موجودہ دَور سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کا زمانہ ہے جس میں اعلی تربیت اور ہنر یافتہ افراد ہی انفرادی اور اجتماعی ترقی کے ضامن ہیں.انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ، خواتین کی تعلیم اور خصوصی طور پر جنوبی پنجاب کی طالبات میں حصول علم کا رجحان پیدا کرنے کے لیئے مثالی وظائف بھی دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ضرورت مند مگر باصلاحیت طلباء4 وطالبات میں اربوں روپے کے وظائف تقسیم کیے ہیں . اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم وسائل کی کمی کی بناء4 پر تعلیمی میدان میں پیچھے نہ رہ جائے . گورنر پنجاب نے کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے قلیل مدت میں فروغ تعلیم میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں اور آج اس عظیم مادر علمی سے فارغ التحصیل طالبات عملی زندگی میں داخل ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے طالبات میں تعلیمی میدان میں اعزازات اور میڈلز حاصل کرنے کا رجحان بڑھا ہے . جوکہ خوش آئیند امر ہے اور پنجاب حکومت ملازمتوں کے حصول کے لیئے خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کیا گیاہے . اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ثمینہ قادر نے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کے جدید لائبریری، بنک ، جمنیزیم ، ہوسٹل اور جدید کلینک بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں علم حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں پاکستان کے 89 اضلاع کی طالبات زیرتعلیم ہیں جو یونیورسٹی کے معیار تعلیم اور جدید سہولیات کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔ اس موقع پرگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy