ڈرامہ’’روک سکو تو روک لو ‘‘ میں سنبل رانا اپنی اداؤں کے رنگ بکھیریں گی

Published on August 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

ڈانس کی نئی آئٹم کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہوں شائقین میرے ڈانس کو یقینا سراہیں گے سنبل رانا
فیصل آباد(یو این پی)میوزیکل اسٹیج ڈرامہ ’’روک سکو تو روک لو ‘‘آج صنم تھیٹر میں پیش کیا جائے گا جس میں ڈانسنگ کوئین اداکارہ سنبل رانا اپنی اداؤں کے رنگ بکھیریں گی تفصیلات کے مطابق ہدایت کار شاہد کمال کا اسٹیج ڈرامہ ’’روک سکو تو روک لو ‘‘ آج سے صنم تھیٹرمیں پیش کیا جائے گا ڈرامے کے پروڈیوسرمیاں رئیس ہیں معروف اداکارہ ڈانسنگ کوئین ،سی ڈی سٹارسنبل رانا نے یواین پی کو بتایا کہ اسٹیج ڈرامہ ’’روک سکو تو روک لو ‘‘ میں ڈانس کی نئی آئٹم کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہوں شائقین ڈرامہ میرے ڈانس کو یقیناسراہیں گے دیگر کاسٹ میں زارا شاہ،آرزو شیخ، کومل بٹ ،لیلی بٹ ،شاہد کمال۔علی جان بھٹی،شاہد پومی،احمد نیازی ،زلفی اورمجاہد عباس شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme