بورے والا ، ا یم ایس ایف کے طلباء پر فائرنگ کے خلاف احتجاجی ریلی

Published on February 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

مذہب کے نام پر تنظیمیں میں سرگرم ،  آ پریشن کر کے تمام ناجائز اسلحہ برآمد کیا جائے طلباء کا مطالبہ
بورے والا (ڈاکٹرامجد حسین امجد) گورنمنٹ کالج بورے والا میں ایم ایس ایف کے زیر اہتمام ا یم ایس ایف کے طلباء پر فائرنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کالج گیٹ سے شروع ہو کر کالج روڈ پر گول چوک کے قریب پہنچی۔ ریلی میں طلباءاور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباءکا مبینہ طور پر کہنا تھا کہ ہم وزیراعلی کے جلسے کی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے۔طاہرالقادری کی تنظیم کے غنڈوں نے فائرنگ کر دی۔ وزیر اعلی پنجاب کارکنوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ریلی میں شہباز شریف استعفی دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔ ایم ایس ایف کے طلباء رہنماوں نے کہا کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو نہ صرف وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ جبکہ ایم ایس ایف کے طالب علم پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ہڑتال کی کال دیں گے۔ جب تک امن نہیں ہو گا۔ ہڑتال جاری رہے گی۔ ایم ایس ایف کے طلباء رہنماوں یہ بھی مطالبہ کیا کہ جتنی بھی مذہب کے نام پر تنظیمیں بورے والا میں سرگرم ہیں۔ ان کا آ پریشن کر کے تمام ناجائز اسلحہ برآمد کیا جائے۔ تاکہ شہر کا امن و امان بحال ہو۔ خاص طور پر ضلعی صدر اسد ڈوگر، راشد ڈوگر، اور کالج صدر خرم بھٹی کو تحفظ دیا جائے۔ ریلی میں کالج صدر خرم بھٹی ،جنرل سیکرٹری مزمل ڈوگر، رمضان بھٹی، رانا طلحہ ، علی گجر ، حافظ اسد ، کاشف راجپوت، اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یعقوب خاں کے پی کے سینئیر رہنماءایم ایس ایف نے بھی ٹیلی فون پر ریلی میں مبینہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلباءپر فائرنگ کے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو کے پی کے میں بھی مبینہ طور پر احتجاج کیا جائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy