سگریٹ کی زیادہ قیمت اس کی مانگ اور کھپت میں کمی کا باعث بنتی ہے ذیشان دانش، شیر خان کچھی

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

بورے والا(یواین پی)تمباکو مصنوعات پر کم از کم 30 فیصد ٹیکس کا اضافہ کیا جائے محمد ذیشان دانش پراجیکٹ کوآرڈینیٹر کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان ( سی ٹی سی –پاک) محمد شیر خان کچھی صدر سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلمیٹ سوسائٹی بورےوالا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ کی زیادہ قیمت اس کی مانگ اور کھپت میں کمی کا باعث بنتی ہے۔زیادہ قیمتوں کے باعث تمباکو کم آمدنی ا اور نوجوان طبقہ کی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے ٹیکس لگانا تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کا سب سے موثر طریقہ ہے ۔ تمباکو مصنوعات میں اضافہ سگریٹ نوشہ ترک کرنے کے لئے حوصلہ افزاءہے زیادہ قیمت سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی ہے تحقیق یہ بات ثابت ہے کہ جب 1990 کی دہائی میں جنوبی افریقہ میں تمباکو پر ٹیکس کی شرح میں 250 فیصد اضافہ کیا گیا تو سگریٹ کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافے پر سگریٹ کی کھپت میں 5-7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ کھپت میں تقریباً 40 فیصد کمی سگریٹ نوشی چھوڑنے کی وجہ سے ہوئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں زیادہ ٹیکس کا اثر زیادہ واضح نظر آتا ہے۔ 10 فیصد تک ٹیکس میں اضافہ ترقی یافتہ ممالک میں کھپت میں 4% اور ترقی پذیر ممالک میں 8% تک کمی لاتا ہے۔ ٹیکس کے ذریعے تمباکو کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں تمباکو کے استعمال میں کمی لائے گا وہیں حکومت کو ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے میں مدد بھی دے گا ۔تحقیقی مقامل جات یہ پیشن گوئی بھی کرتے ہیں کہ سگریٹ کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ دنیا بھر میں 22-65 ملین تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات یا ایسی تمام اموات میں سے 5-15 فیصد کو روکے گا۔ 70% کے اضافے سے 46-114 ملین تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات میں 10-26% کی بچت ہوگی۔ تمباکو صنعت کا یہ استدلال کہ تمباکو پر ٹیکس غریب لوگوں کے لیے غیر منصفانہ ہے ایک اہم حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے: اوسطاً، غریب لوگ بھی امیر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ قیمت کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں۔ اس لیے تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کا سامنا کرنے پر ان کے سگریٹ نوشی کو روکنے یا اس کا استعمال کم کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان ( سی ٹی سی –پاک) کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ بجٹ میں تمباکو مصنوعات پر کم از کم 30 فیصد ٹیکس کو بڑھایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog