کینیڈا نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے، گریگ گیوکاس

Published on September 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

Final
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنرگریگ گیوکاس نے کہا ہے کہ کینڈا نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے، پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس میں شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پہلا کمیونٹی ایمپاورمنٹ مکسڈ ڈبل سکواش ٹورنامٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2005ء میں آنے والے زلزلے میں کینیڈین حکومت نے 315ملین ڈالر کی امداد پاکستان کو فراہم کی، کینیڈا اور پاکستان کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں، کینیڈا نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کیلئے کھیلوں کے ذریعے بہت سا فنڈ جمع کیا جاسکتا ہے، کینیڈا ہمیشہ ایسے ایونٹس کی تعریف کرتا ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا ہو۔انہوں نے کہا کہ کھیل واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ذہنی تناؤ کے شکار لوگوں کو باہر نکال سکتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog