سپریم کورٹ کی جانب سے صاف پانی کے معاملے پر قائم واٹر کمیشن کا ٹھٹھہ کا دورہ 

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) سپریم کورٹ کی جانب سے صاف پانی کے معاملے پر قائم واٹر کمیشن کا ٹھٹھہ کا دورہ ، تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم اور پانی کیس کی پیروی کرنے والے ایڈووکیٹ شھاب اوستو کے ساتھ ٹھٹھہ اور مکلی پہنچ کر واٹر سپلائی اسکیم کاجائزہ لیا بنا فلٹر کے شہریوں کو غیر معیاری اور گندہ پانی فراہم کرنے والے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے پوچھتے ہوئے امیر ہانی مسلم نے کہا کہ آپ لوگ پینے کے لئے نیسلے کا پانی استعمال کرتے ہیں اور واٹر سپلائی سکیم اور فلٹر پلانٹ کی اسکیموں میں کرپشن کر کے عوام کو گندہ اور غیر معیاری پانی فراہم کر کے موت کے منہ میں ڈال رہے ہیں اس سلسلے میں عدالتی واٹر کمیشن کے سربراہ امیر ہانی مسلم اور نامور قانون دان شہاب اوستو کے مکلی اور ٹھٹھہ کی مختلف واٹر سپلائی اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر ڈی سی ٹھٹھہ مرزا ناصر بیگ،ایڈمنسٹر ٹھٹھہ نظیر احمد خلیفہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملدار بھی شاملِ تھے ۔
میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کا ڈھائی کروڑ سے زائد ماہانہ بجٹ ہونے کے باوجود شہر میں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کا ڈھائی کروڑ سے زائد ماہانہ بجٹ ہونے کے باوجود شہر میں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ،میونسپل عملے سمیت میونسپل ایڈمنسٹریٹرنے آفیس میں بیٹھنا چھوڑ دیا، ٹھٹھہ کی عوام نے سپریم کورٹ پاکستان سے ٹھٹھہ کی کروڑوں کی بجٹ رکھنے والی میونسپل کمیٹی کے کرپٹ ایڈمنسٹریٹر سمیت عملے کے خلاف فوری تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سندھ کا قدیمی حیثیت کا حامل ٹھٹھہ شہر میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث گندگی ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا ہے، شہر کے مختلف محلوں سمیت شہر کی ہر گلی میں دو سے تین فٹ گندہ پانی جمع ہوگیا گیا، جبکے دوسری جانب ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا ہے کے میونسپل عملے کو بارہا شکایت درج کروانے کے باوجود کوئی بھی داد رسی کرنے والا نہیں ہے جبکے میونسپل ایڈمنسٹریٹر نے عوامی شکایات کو نا سننے کے لیے آفیس میں بیٹھنا ہی چھوڑ دیا ہے، ٹھٹھہ کی عوام نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے واٹر کمیشن کے طرح ڈہائی کروڑ سے زائد بجٹ رکھنے والی میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ایڈمنسٹریٹر سمیت عملے کے خلاف انکوائری کرائی جائے اور عوامی شکایات کو نا سننے اور کروڑوں کا بجٹ ھڑپ کرنے والوں کے اوپر قانونی کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes