چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 41.48 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

چین نے دنیا بھر سے 11,513.7 ٹن چلغوزہ درآمد کیا،پاکستان کا حصہ 47.12 فیصد ہے‘ اعدادوشمار
فیصل آباد (یو این پی)عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سات مہینوں میں چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 41.48 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران چین نے پاکستان سے 41.48 ملین ڈالر مالیت کا 3,770.76 ٹن چلغوزہ درآمد کیا جبکہ اسی عرصے میں چین نے دنیا بھر سے 11,513.7 ٹن چلغوزہ درآمد کیا جس کی مالیت تقریباً 88.020 ملین ڈالر ہے۔مجموعی طور پر چین نے 88.020 ملین ڈالر کا چلغوزہ درآمد کیا اور اس میں سے 47.12 فیصد پاکستان سے ہے۔چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمد پر صفر ٹیرف ہے اور پاکستانی چلغوزہ کو چینی مارکیٹ میں اعلی درجے کے اسنیکس درجہ حاصل ہے۔ چلغوزے کی تجارت کرنے والوں کا کہناہے کہ پاکستان اور چین کی حکومتوں کو چین نمائشوں میں شرکت کے لیے پاکستانی کاروباری اداروں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو۔اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چین نے اس سال کے پہلے سات مہینوں میں روس سے 39.19 ملین ڈالر مالیت کے 6,954.64 ٹن، قازقستان سے 4.32 ملین ڈالر مالیت کے 568.1 ٹن اور افغانستان سے 3.01 ملین ڈالر مالیت کے 220.18 ٹن چلغوزے درآمد کیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme