کراچی بارشیں: پاک فوج نے شاہراہ فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر دیا

Published on August 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد میں ہونے والی تاریخ کی بدترین بارش کے بعد پاک فوج اور نیوی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ جہاں پر شاہراہ فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں آرمی اور نیوی کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک آرمی نے شاہراہ فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شاہراہ فیصل پر ٹریفک رواں کر دی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج پانی میں پھنسی گاڑیاں بھی کلیئر کر رہی ہے، کراچی ایئر پورٹ بھی امدادی کام جاری ہیں بکہ زیرآب علاقوں میں نکاسی کاعمل بھی جاری ہے۔ پاک فوج کی امدادی موبائل ٹیمیں متحرک ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes