احتساب عدالت: جائیداد ضبطگی کیخلاف اسحاق ڈار کی درخواست مسترد

Published on February 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کیخلاف اسحاق ڈار کی درخواست مسترد کردی اور چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کردی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جائیداد ضبطگی کیخلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کی درخواست مستردکردی اور جائیداد ضبطگی سے متعلق چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کردی۔عدالت نے اسحاق ڈار کو جائیداد فروخت کرنے سے روک دیا،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا اثانے منجمد ہی رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes