گلوکار راشد علی کے انتقال پر شوبز حلقو ں کا اظہار افسوس

Published on February 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,039)      No Comments

راشد علی پنجاب کے شیر گلوکار مانے جاتے تھے ان کے انتقال پر دلی افسوس ہو ہے:گلوکار افضل ماہی
لاہور(یواین پی)فوک گلوکار راشد علی انتقال کرگئے شوبز حلقو ں کا اظہار افسوس ،تفصیلات کے مطابق،اچے اچے محل تیرے تھلے نی ساڈے ڈیرے ،تیر ے دم دیا ں خیرا منگاں اسی مسافر تیرے ،،سے شہرت حاصل کرنے والے فوک گلوکار راشد علی آف واربرٹن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھابل موڑ میں ادا کر دی گئی ، گلوکار افضل ماہی ،پرنس امین راجہ،شاہد پرواز،ڈرامی نویس محسن الیاس ،جمال حیدر،فدا پومی،مبشر صدیقی ،اشرف مرزا،ثمیر خان،شاعر خالق چشتی،ایم زاہد ملک ،اصغر علی جٹ،ماڈل چاند انصاری ودیگر فنکاروں نے انتقل پہ گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ،اس موقع پر افضل ماہی کا کہنا تھا کہ راشد علی پنجاب کے شیر گلوکار تھے ان کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے ان کی وفات میوزک انڈسٹری میں بہت بڑا خلا ہے جو کبھی پورہ نہیں ہو گا ، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں، آمین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme