برطانوی شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن کا دورہ پاکستان، تیاریاں مکمل

Published on September 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

لندن: (یواین پی) ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔برطانوی شاہی جوڑا آئندہ ماہ 14 سے 18 اکتوبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے سے پہلے شاہی جوڑا 2 اکتوبر کو آغا خان سینٹر کی تقریب میں شرکت کرے گا۔برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے بارے میں اہم انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں معزز مہمانوں کو صدر اور وزیراعظم کے یکساں پروٹوکول دیا جائیگا اور سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes