پاک افواج کے نام پر چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکانٹس کیخلاف کارروائی شروع

Published on February 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments


255 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرست ایف آئی اے کے حوالے کردی،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی(یوا ین پی ) پاک فوج نے مسلح افواج کے نام پر چلنے والے 255 جعلی سوشل میڈیا اکانٹس کے خلاف کارروائی کے لیے فہرستیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے حوالے کر دیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی فہرست میں 45 ٹوئٹر، 94 فیس بک، 101 یوٹیوب اور 15 انسٹاگرام کے جعلی اکانٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکانٹس براہ راست پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کا نام استعمال کر رہے ہیں، جن کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ ان اکانٹس میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب فوج کا بیانیہ ہے۔یواین پی کے مطابق سوشل میڈیا کے ان جعلی اکانٹس میں سے کئی ایسے بھی ہیں، جن پر پاک فوج کے حق میں باقاعدہ ٹوئیٹس کی جاتی تھیں، تاہم آئی ایس پی آر نے ان اکاؤنٹس کے خلاف بھی کارروائی کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جہاں قانون کا احترام فرض اول ہے۔ٹوئٹر اکانٹس میں سب سے زیادہ فالورز’’پاکستان آرمی‘‘نامی اکانٹ کے ہیں، جن کے 1 لاکھ 21 ہزار فالورز ہیں۔’’پاکستان ملٹری‘‘نامی اکانٹ کے 84 ہزار فالورز ہیں اور ان سے فوج سے متعلق خبریں ٹوئیٹ کی جاتی تھیں۔’’آئی ایس آئی‘‘ نامی اکاؤنٹ کے 64 ہزار فالورز ہیں، دیگر اکاؤنٹس ’’پراوڈ خاکی‘‘،’’گڈ سولجر‘‘ ،’’فوجی ٹوئیٹ‘‘، ’’آئی ایس آئی آر ٹی‘‘اور ’’پروٹیکٹرز‘‘کے نام سے سرگرم عمل تھے۔فیس بک پر پاکستان کی مسلح افواج کے ناموں سے چلنے والے اکاؤنٹس کی تعداد 94 ہے۔ ’’پاک آرمی‘‘کے نام سے اکانٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔اسی طرح پاکستان نیوی، ائیر فورس، آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس پی آر، آئی ایس پی آر آفیشل، پاک نیوی آفیشل، پاک ائیر فورس آفیشل، پی اے ایف گرلز اور ایس ایس جی جیسے ناموں کے ساتھ بنائے گئے اکانٹس کو فالو کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جبکہ فیس بک پر 31 اکانٹس پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ٹائٹل کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes