بچوں کے معروف ڈرامے ”عینک والا جن“کے ”زکوٹاجن “میو ہسپتال میں انتقال کر گئے

Published on February 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

لاہور (یواین پی)معروف ٹی وی آرٹسٹ مطلوب الرحمان عرف منالاہوری انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن میں بچوں کے معروف ڈرامے ”عینک والا جن“میں ”زکوٹاجن “کے نام سے مشہور مطلوب الرحمان عرف منالاہوری میو ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کےفیملی ارکان نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے ،فوری طورپر ان کانماز جنازہ کے حوالے سے کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ۔وہ فالج کے مرض کی وجہ سے ایک قلیل عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے،مرحوم کی عمر 68بر س تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy