اپنی بیٹی کے قاتل کی سزا پر مطمئن ہوں تاہم اسے سرعام پھانسی دی جانی چاہیے تھی امین انصاری

Published on February 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

قصور (یواین پی )زینب قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد والد امین انصاری نے انتہائی غم کی کیفیت میں فیصلے پر اطمنان کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹی کے قاتل کی سزا پر مطمئن ہوں تاہم اسے سرعام پھانسی دی جانی چاہیے تھی ۔انہوں نے کہا کہ آج زینب بہت شدت سے یاد آرہی ہے ،کاش وہ ہمارے ساتھ ہوتی ۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر چار مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 780 کے تحت بدفعلی پر سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی ہے۔ملزم عمران نے گزشتہ ماہ معصوم زینب کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا تھا ۔زینب سپارہ پڑھنے جا رہی تھی کہ ملزم عمران اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا جبکہ زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes