علاقہ ہارون آباد صاف پانی سے محرومی کے باعث بیماریوں کا گڑھ بن گیا

Published on November 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

Water
ہارون آباد(یواین پی)علاقہ ہارون آباد صاف پانی سے محرومی کے باعث بیماریوں کا گڑھ بن گیا ۔واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس نصب کر کے اور واٹر سپلائی سکیمیں متعار ف نہ کرانے کی وجہ سے علاقہ کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا بحران شدید اذیت کا باعث بن گیا شہری اور دیہاتی افراد پانی کے لیے دربدر خوار ہونے لگے علاقہ ہارون آباد میں زیر زمین پانی کڑوا اور کھارا ہے جسے پینے کے لیے استعمال میں لانا ممکین نہیں ہے بہت کم مقامات پر پینے کا میٹھا پانی دستیاب ہو سکتا ہے واٹر ٹریٹمنتس پلانٹس لگانے کے دعوے بہت کیے گئے مگر ماضی سے لے کر حال تک صورتحال نہایت تکلیف دہ ہے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس نصب نہ کیے گئے ہیں اور نہ ہی چکوک میں واٹر سپلائی سکیمیں متعارف کرائی گئیں اور لوگ تکلیف سے دوچار ہیں شہریوں حاجی محمد شفیق نکا ،محمد وسیم ،عبد الحمید ،محمد پرویز،شفیق الرحمان ،محمد طیب کا کہنا ہے کہ صاف پانی نہ ملنے کے باعث شہری اور دیہاتی طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کے لیے زندگی عذاب بن چکی ہے پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محرومی ایک المیہ ہے اور حکمرانوں کو اس سلسلہ میں توجہ دینی چاہیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے اور ہارون آباد کے عوام اس سلسلہ میں ارباب اقتدار سے فریاد کناں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes