پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی ہے لیاقت بلوچ 

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی ہے امریکہ اور ملک دشمن اشتہاری ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا نا چا ہتے ہیں پاکستان کے سی پیک مخالف ممالک جس میں انڈیا سر فہرست ہے امریکہ پاکستان کو اپنا غلام بنا نا چا ہتا ہے پاکستان امریکہ کے ڈومور کے مطا لبہ اورامریکی امداد کو ٹھکرادے افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربا نیاں دیں ہیں خارجہ پالیسی ملک کی ریڈھ کی ہڈی ہو تی ہے لیکن موجودہ حکمران اس ریڈھ کی ہڈی کو ختم کر نے میں مصروف ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر جما عت اسلا می کے ضلعی امیر رضوان احمد چو ہدری،جے آئی یوتھ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طیب نذیر چوہدری، فہیم مشتاق اور ضلعی صدر جے آئی یوتھ میاں رفیع سکھیرا ایڈووکیٹ بھی مو جود تھے انہوں کہا کہ میاں برادران نے ملک کو تباہی کے دھا نے پر لا کھڑا کیا ہے ہم کرپشن فری پا کستان کے زریعہ ملک کے لٹیروں کو نہیں چھوڑیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes