رہنما تحریک انصاف مسعود احمد سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ سرجا بھٹی گروپ کے16افراد کے خلاف درج

Published on January 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

\"masood
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)رہنما تحریک انصاف مسعود احمد سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ سرجا بھٹی گروپ کے16افراد کے خلاف درج، وجہ تنازع ڈھائی ماہ قبل سرجا بھٹی اور اس کا بیٹا قتل ہو گیا تھا جس کا شبہ مسعود احمد بھٹی پر کیا جا رہا تھا۔مسعود احمد بھٹی کے بھائی ناصر جاوید کے مطابق ہم بابر سرفراز، خالد بشیر، امیر علی، عمر فاروق،اعجاز احمد، محمود احمد، محمدعرفان،یعقوب،چوہدری ضیااللہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ دو گاڑیوں پر سوارلاہور میں مسعود احمد بھٹی کے گھر محفل میلاد کے لئے جا رہے تھے کہ جب ہم للیانی ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو ہمارا تعاقب کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار محمد ریاض، مقصود، معشوق، ارشد عرف بلی، راشد عرف شیدو، اشرف، اسلم، حمید پانڈوکی والا، انور سندھوپورے والا ، صبح صادق چھ کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اچانک گاڑی کے سامنے آ کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسعود احمد بھٹی، ساتھی چوہدری ضیااللہ ایڈووکیٹ، یعقوب عرف صاحب، گن مین خالد اور بابرموقع ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن تا حال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔مسعود احمد بھٹی کے بھتیجے عثما ن بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حکام ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题