لاہور(یواین پی) آج کی نسل نے پاکستان کو آزاد ہوتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن اس بات کا عہد ہم پر لازم ہے کہ اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی قدر و قیمت کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور وقت آنے پر کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار یواین پی سےفلم ٹی وی آرٹسٹ ردا عاصم نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر کیاانہوں نے مزید کہا ہم ایک آزاد قوم ہیں اور آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں لیکن اس آزادی کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے جن عظیم مجاہدین اور رہنمائوں نے اپنا تن من دھن قربان کیا ، ہم آج انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔