الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدر کی حیثیت سے ہٹادیا

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کا نام اپنی ویب سائٹ سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے میں نواز شریف کوپارٹی صدارت سے نااہل کرتے ہوئے ان کے پارٹی صدر رہتے ہوئے تمام احکامات بھی کالعدم قرار دے دئیے ۔سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن کوبھی ہدایات کی ہیں وہ ان کا نام پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹائیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ان کا نام ہٹاد یا گیا ہے اور مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کا عہد ہ خالی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ن لیگ کو اس اقدام سے بذریعہ خط آگاہ کرے گی اور انہیں دوبار ہ پارٹی صدر کے لئے انتخابات کروانے کا کہا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes