ورثاءکا لاش کے ساتھ ایس ایس پی آفس پر احتجاجی دھرنا،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

Published on January 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

حیدر آباد (جنیند گوندل) چار ماہ قبل گوٹھ لالو لاشاری میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے میں زخمی ہونے والے عبدالستار سولنگی کے مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہلاک ہونے پر اس کے ورثاء نے لاش کے ساتھ ایس ایس پی آفس پر احتجاجی دھرنا دیا اور ملزمان مشتاق سولنگی اور شمن سولنگی کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا، ورثاء نے بتایا کہ 14ستمبر 2019ء کو گوٹھ لا لوماچھی میں سولنگی برادری کے دو فریقین میں جھگڑا ہوا، مقتول کی طرف سے حضرت امام حسینؓ کی نیا زکے دوران دوسرے گروپ پر منشیات فروخت کا الزام لگایا گیا جس پر دونوں گروپوں میں جھگڑے میں شمن اور مشتاق سولنگی نے موٹر سائیکل سوار ستار سولنگی پر فائنگ کرکے شدید زخمی کردیا، انہوں نے الزام لگایا کہ ملزمان کو پولیس کی سر پرستی حاصل تھی جس کی وجہ سے علاقے میں منشیات فروخت ہورہی ہے واقعہ میں 9دیگر افراد زخمی ہوئے جبکہ مخالف گروپ کا ایک آدمی بھی فائرنگ میں ہلاک ہوا تھا جس کے الزام میں زخمی ستار سولنگی کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا تھا جیل میں زخمی کا علاج بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ستار سولنگی فوت ہوگیا ورثاء نے فی الفور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان شمن سولنگی اور مشتاق سولنگی کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے بعدازاں پولیس کے اعلی حکام کی یقین دہانی پر مقتول کے ورثاء نے دھرنا ختم کرکے لاش لے گئے، ایس ایچ او حالی روڈ محمد خان پنہور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ستار سولنگی کے مرنے کے واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدی پھیل گئی ہے اور مشتعل افراد نے مشتاق اور شمن سولنگی کے گھروں کے باہر نصب کیمروں کو توڑ ڈالا اور گھر کی بھی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد مذکورہ مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes