لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا معاہدہ نجی ٹی وی چینل نیو کے ساتھ طے پا گیاہے اور وہ باقاعدہ صحافت کا دوبارہ آغاز جلد اسی چینل سے کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی کے بعد پہلا ویڈیو انٹرویو بھی نیو چینل کو دیا اور اب وہ جلد ہی اسی چینل پر ’تبدیلی‘کے نام سے پروگرام کو ہوسٹ بھی کریں گے ۔ریحام خان نے پروگرام کا یہ نام ’تبدیلی ‘ہی کیوں رکھا اس کے بارے میں انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی ،عام طور پر تبدیلی لفظ کا زیادہ تر استعمال تو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیا جاتارہاہے تاہم وہ جلد ہی نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں دکھائی دیں گے ۔