بھارتی اداکارہ سری دیوی پچپن برس کی عمر میں دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتفال کر گئیں

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,277)      No Comments

دبئی (یواین پی)بھارتی لیجنٖڈری اداکارہ سری دیوی پچپن برس کی عمر میں دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتفال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وہ شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ہمراہ دبئی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود تھیں جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔پچپن سالہ اداکارہ 13 اگست 1963 کو تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام شری اما ینگر ایاپن تھا، وہ مشہور اداکارانیل کپور اور سنجے کپور کی بھابھی تھیں۔سری دیوی نے بونی کپور سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل انہوں نے متھن چکرابرتی سے شادی کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز چار سال کی عمر میں کیا اور کئی تامل، تیلوگو، ملایلم اور کناڈا فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔سری دیوی نے بالی ووڈ میں 1978 میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم سولہواں ساون میں مرکزی کردار ادا کیا، ان کی فلم ہمت والا نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، ان کی آخری فلم ’مام‘ تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔سری دیوی کی موت کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں اور فلم انڈسٹری کے لوگوں نے تعزیتی پیغامات بھیجنا شروع کردئیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy