پی ایس ایل تھری فائنل، کراچی کے شہریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انعقاد کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے موقع پر 4 شاہراہیں بند کردی گئی ہیں جبکہ سٹیڈیم کے راستے بھی کنٹینر لگا کر سیل کردیے گئے ہیں۔ کار ساز سے غریب آباد ، ڈالمیا سے نیو ٹاو¿ن تک دونوں ٹریک بند رہیں گے جبکہ نیپا فلائی اوور سے پیپلز چورنگی تک یونیورسٹی روڈ بند رہے گا اور ڈالمیا سے اسٹیڈیم روڈ بھی ٹریفک کےلئے بند ہوگا، اسٹیڈیم روڈ پر آغا خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال میں مریضوں کوجانے کی اجازت ہوگی۔جیل چورنگی فلائی اوور، حسن اسکوائر فلائی اوور، ملینئم مال بھی بند رہے گا۔ شارع فیصل، راشد منہاس روڈ اور شارع پاکستان ٹریفک کےلئے کھلے رہیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کی پارکنگ کےلئے 7 گراو¿نڈز مختص کیے گئے ہیں اور صرف پی ایس ایل کا ٹکٹ رکھنے والے لوگوں کو ہی پارکنگ ایریا تک جانے کی اجازت دی جائے گی۔ یونیورسٹی اور کشمیر روڈ پر 3 ، 3 گراو¿نڈز پارکنگ کیلئے مختص ہیں جبکہ ڈالمیا روڈ پر بھی ایک گراو¿نڈپارکنگ کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک 300 بسیں چلائی جائیں گی اور شائقین کوشٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy