تھائی لینڈ میں موٹی خواتین کا مقابلہ حسن ڈھائی من وزنی حسینہ کے نام

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

بنکاک(یواین پی) تھائی لینڈ میں موٹی خواتین کا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا جس میں ڈھائی من وزنی حسینہ نے کامیابی کا تاج اپنے سر سجالیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کے لئے کم سے کم وزن کی شرط 2 من رکھی گئی تھی اور مقابلے میں 100 سے زائد موٹی خواتین نے حصہ لیااس موقع پر امیدواروں نے کیٹ واک کی اور مختلف انداز سے ججز کو متاثر کرنے کی کوشش کی، امیدواروں کے حسن، انداز اور پھرتی کی بنیاد پر ججز کی جانب سے انہیں نمبر دیے گئے۔ مقابلے کی فاتح کوانرپی بونچیاسوک کو ڈھائی من وزن رکھنے پر ڈاٹر آف ایلی فینٹ 2018 کے تاج سے نوازا گیا۔ہیوی ویٹ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے مخنث بینتیتا سنگاچارٹ کو 2018 کا مس جمبو ٹرانسجینڈر کے اعزاز سے نوازا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme