مومنہ مستحسن رمضان المبارک میں قصیدہ بردہ شریف پیش کریں گی

Published on May 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments


 لاہور:(یواین پی) کوک سٹوڈیو 9 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ ’’آفرین آفرین‘ گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہ رمضان المبارک میں ایک نئے انداز میں پیش ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ مستحسن رمضان میں ناظرین کے لئے قصیدہ بردہ شریف پیش کریں گی جسے معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔ خیال رہے کہ مومنہ مستحسن نے ’’آفرین آفرین‘‘ سے قبل بالی ووڈ فلم ایک ولن کے لئے آواری گانا گایا تھا جس میں ان کی گلوکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ مومنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy