عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کی جعلی دستاویزات کا جائزہ لے رہے ہیں، نواز شریف

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی طرح کسی کی بات سن کر الزام تراشی نہیں کرتے ، عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کی جعلی دستاویزات اور کیس میں فریق بننے کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے نواز شریف سے عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کی جعلی دستاویزات اور کیس میں فریق بننے کے حوالے سے سوال کیا جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ کل سے عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کا ایشو چل رہا ہے لیکن وہ عمران خان نہیں ہیں کہ ان کے کان میں کوئی جھوٹی سچی آواز پڑے اور میڈیا سے بات کرنا شروع ہوجائیں، ’ میں اندھے پن میں الزامات کی بارش کرنے والا بندہ نہیں ہوں، میں اس کا جائزہ لے رہا ہوں اور ساری چیزسمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، وکلا سے بھی مشورہ کر رہا ہوں ، کسی نتیجے پر پہنچ کر اس موضوع کے اوپر بات کروں گا‘۔انہوں نے کہا کہ ان میں اور عمران خان میں بہت فرق ہے ، آج عمران خان کے کیس کی سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہے اس لیے دیکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔واضح رہے کہ بدھ کو بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دورہ بھارہ کہو یونین کونسل کے سیکرٹری نے عمران خان کے گھر کی این او سی کو جعلی قرار دیا تھا۔ سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2003 میںمذکورہ یونین کونسل میں ہاتھ سے کام ہوتا تھا لیکن عمران خان کے وکیل کی جانب سے پیش کی جانے والی این او سی کمپیوٹرائزڈ ہے جو اس کے جعلی ہونے کی دلیل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes