کشمیری رہنما افضل گورو کو جھوٹے مقدمہ میں پھانسی دی گئی، سابق وزیر داخلہ کا انکشاف

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

ممبئی(یواین پی) بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اعتراف کیا ہے کہ معروف کشمیری رہنماءمحمد افضل گوروجنہیں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں پھانسی دیدی گئی تھی کے مقدمے کا درست فیصلہ نہیں ہوا تھا پی چدم برم نے کولکتہ میں ایک انگریزی روزنامہ کو انٹرویومیں یہ شبہ ظاہرکیاہے کہ شایدافضل گوروکاپارلیمنٹ حملے میں کوئی کردارنہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ایماندارانہ رائے یہی ہے کہ افضل گوروکے خلاف بنائے گئے مقدے کا درست فیصلہ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں رہ کرکوئی بھی شخص کسی عدالتی فیصلے پرسوال نہیں اٹھاسکتالیکن ایک عام یاغیرجانبدارشخص سوال اٹھاسکتاہے۔ پی چدمبرم نے محمدافضل گوروکوپھانسی دئیے جانے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ گورو کو پھانسی کے بجائے بغیرپے رول کے عمرقیدکی سزابھی دی جاسکتی تھی۔سابق بھارتی وزیرداخلہ نے رائے ظاہرکی کہ 9 فروری 2013 کوتہاڑجیل میں تختہ دارپرچڑھائے گئے محمدافضل گوروبھارتی پارلیمنٹ حملے میں شامل نہیں تھا۔2012میںسابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی حکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے کانگرس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ اسبارے میںسنگین شبہات موجود تھے کہ افضل گوروکاحملے میں کیایاکس حدتک رول تھا۔انہوں نے مختلف عدالتوں کی جانب سے افضل گوروکوحملے کی سازش میں ملوث قراردیکراس کیخلاف موت کی سزاسنائے جانے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا”ایماندارانہ رائے یہی ہے کہ افضل گورو کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیاگیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیںرائج کالے قانون آرمڈفورسزاسپیشل پاوز ایکٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارتی حکومت اس قانون کے ہٹانا نہیں چاہتی تو سا میں ترمیم کی جانی چاہیے۔ انہوںنے افسپاجس کے تحت کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے میں ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیاکہ بھارتی فورسزکشمیرکی صورتحال کاجواب نہیں۔انہوں نے وادی کشمیر میں بڑی تعدادمیں بھارتی فورسزکی تعیناتی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ مسلح فورس کشمیرکی صورتحال کاحل نہیں۔
پی چدمبرم نے کشمیرمیں طاقت کے وحشیانہ استعمال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ56انچ چھاتی والی سوچ کشمیرمیں کارگرثابت نہیں ہوسکے گی۔واضح رہے 2012میں پی چدمبرم سے اچانک وزارت داخلہ کاقلمدان واپس لیکرانھیں وزیرخزانہ بنادیاگیاتھااور2013میں افضل گوروکوپھانسی دیدی گئی تھی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes