پاکستان کے جوہری ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے ، امریکہ

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

333

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ نے پاکستان میں جوہری ہتھیاروں میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ملک شدت پسندوں اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی مسلسل پناہ گاہ ہوا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خاتون رکن کانگریس علینا روز لحسنین نے سینٹ کی سماعت کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان افغان سرحدی خطوں میں مسلسل شدت پسندوں اوردیگر انتہا پسندوں کو محفوظ پنا گاہیں فراہم کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے افغانستان کے استحکام پر تسلط قائم کرنے کیلئے خواہاں طالبان کو تعاون فراہم کرکے معاملات کو بدترین بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں میں مبینہ طور پر دنیا کے مقابلے میں تیز رفتاری سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ یہ جورہی اثاثے غیر محفوظ بھی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے لئے سخت تشویش کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھی کابینہ کی تشکی خصوصاً وزیر دفاع کی تعیناتی تک پاکستان کی طرف سے سکیورٹی خدشات لاحق رہیں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایک کمزور اور بدعنوان حکومت ناقص سکیورٹی کے ساتھ ملک کو مثبت سمت آگے لے کر نہیں جاسکتی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme