اوکاڑہ ،لوگوں کو نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے لاکھوں لوٹنے والے جعلسازوں کو سرغنہ سمیت گرفتار

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی )اے ایس پی نوشیر وان کی تھانہ بصیر پور کے ہمراہ کامیاب کارروائی لوگوں کو نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے لاکھوں لوٹنے والے جعلسازوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے ملزمان کے قبضہ سے متعدد ٹی وی چینل کے ’’لوگو‘‘ کارڈز ،سیاسی جماعتوں اعلیٰ شخصیات کے لیٹر ہیڈ اور وزٹنگ کارڈز بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ اوکاڑہ ضلع میں ایک نوسر باز گروہ کام کر رہا ہے جو کہ نوکریاں دینے اور صحافت کے کارڈز بنانے کے عوض بھاری رقوم بٹور رہا ہے جس پر انہو ں نے اے ایس پی نوشیر وان چانڈیوکو ان ملزمان کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیااے ایس پی نوشیرو ان نے تھانہ بصیر پور کے ایس ایچ او کے ہمراہ گزشتہ روز بصیر پور کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کرنے والے گروہ کے سرغنہ فیاض سکنہ جندارن بصیر پور اس کی سیکرٹری نسیم بی بی اور ایک ساتھی ملزم عبدالروف سکنہ ٹھینگ موڑ کو ڈرامائی انداز میں حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ ،ٹی وی چینل کے جعلی ’’لوگو ‘‘جعلی صحافتی کارڈز ،سیاسی شخصیات کے جعلی لیٹر ہیڈ پیڈ ،وزٹنگ کارڈز اور نوکریوں کے جعلی لیٹرز ان کے قبضہ سے برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اے ایس پی نوشیر وان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ گروہ انتہائی بے باکی سے لوگوں سے لوٹ مار کرتا تھا انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ خود کو الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی ،انشورنش کمپنی کے افسران اور اعلیٰ سیاسی شخصیات کے قریبی ظاہر کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹورتے تھے انہوں نے بتایا کہ اس گروہ کے مزید اراکین کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy