عائشہ خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

لاہور(یو این پی ) پاکستانی اداکارہ وماڈل عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے لاکھوں مداح اور چاہنے والے پریشان ہیں

عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا۔ عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سب کو درخواست کی کہ انہیں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ عائشہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کے بعد اپنی خوشی سےانڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہترین طریقے سے خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے انہتائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 2016 سے بہت ہی کم شوبز منصوبوں میں کام کیا اور کچھ منصوبے تو اس کے لیے تاخیر کا شکار بھی رہے، جس پر وہ معزرت خواہ ہے۔ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان توکیا، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

ان کی اسی پوسٹ پر کئی افراد نے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پوسٹ پر کمنٹس کرنے والے کچھ افراد اور مداحوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ جلد ہی عائشہ خان کی جانب سے ایک بار پھر انڈسٹری میں آنے کا اعلان سنیں گے۔

عائشہ خان نے 50 سے زائد ڈراموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کرنے سمیت 5 کے قریب فلموں میں بھی کام کیا، جب کہ وہ متعدد منصوبوں کے اندر ماڈلنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题