صدرویمن ونگ مسلم لیگ نے مریم نواز سے ملاقات کاجھانسہ دے کرسینکڑوں خواتین سےہزارروپے لوٹ لئے

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

بورےوالا(ڈاکٹر امجد حسین)مقامی نام نہادصدرویمن ونگ مسلم لیگ نے مریم نوازشریف سے ملاقات کاجھانسہ دے کرسینکڑوں خواتین سے5/5ہزارروپے لوٹ لئے۔خودکومسلم لیگ (ن) ویمن ونگ لڈن کی صدربتانے والی خالدہ سلدیری نے جھوٹے مقدمات درج کرواکرلوگوں کوبلیک میل کرنابھی معمول بنایاہواہے۔خالدہ سلدیری پراس کے خاوندصداقت نے طلاق لئے بغیر آگے نکاح کرنے کامقدمہ بھی درج کروایاہواہے۔دوروزقبل بھی نام نہاد مقامی مسلم لیگی لیڈرنے پولیس کوبلیک میل کرکے میاں بیوی کے خلاف طالبہ سے زیادتی کاجھوٹامقدمہ درج کروایاہے۔ خالدہ سلدیری کے ستائے ہوئے سینکڑوں مردوخواتین کا ڈی ایس پی آفس کے سامنے شدیداحتجاجی مظاہرہ۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراور چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں نے متاثرین کوجھوٹے مقدمات خارج اورمذکورہ خاتون کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی جس پرمظاہرین منتشرہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمسلم لیگی کونسلربلدیہ ثناء اللہ رحمانی اورسابق لیڈی کونسلرمیڈم شہنازکی قیادت میں سینکڑوں مردوخواتین نے ڈی ایس پی آفس کے سامنے شدیداحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شامل خواتین کاکہناتھاکہ خودکومسلم لیگ ویمن لڈن کی صدربتانے والی خالدہ سلدیری نے مریم نوازشریف سے ملاقات کاجھانسہ دے کردوسوسے زائدخواتین سے5000/5000روپے وصول کئے ہیں جبکہ ہمیں اب پتہ چلاہے کہ خالدہ سلدیری کامسلم لیگ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔مظاہرین کاکہناتھاکہ خالدہ سلدیری مسلم لیگ سے اپناجھوٹاتعلق ظاہرکرکے غریب لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کرواکرانہیں بلیک کرتی ہے۔گزشتہ دنوں بھی مذکورہ خاتون نے پولیس کوبلیک میل کرکے تھانہ فتح شاہ میں شہنازبی بی،رانی بی بی وغیرہ اورتھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایک میاں بیوی کے خلاف طالبہ سے زیادتی کاجھوٹامقدمہ درج کروایاہے۔ذرائع سے پتہ چلاہے کہ خودکومقامی مسلم لیگی لیڈربتاکرلوگوں کوبلیک میل کرنے والی خالدہ سلدیری کے خلاف متعددمقدمات بھی درج ہیں جن میں ایک مقدمہ اس کے خاوندصداقت سلدیرا نے درج کروایاہے جس میں الزام لگایاگیاہے کہ خالدہ سلدیری نے مجھ سے طلاق لئے بغیرآگے نکاح کیاہواہے۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکواٹرمظہروٹو چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں،ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں انصاف دلائے جانے کایقین دلایاجس پرمظاہرین وہاں سے منتشرہوگئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog