مزید چیلنجز آنے ہیں، ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا: وزیراعظم

Published on June 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا۔ ہم کورونا کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے رضاکاروں سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ہم 10 لاکھ کورونا ٹائیگرز رجسٹرڈ کر چکے ہیں جو اس وبا بارے لوگوں میں شعور پیدا کرینگے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس رکنے والا نہیں، اس نے پھیلنا ہی ہے۔ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو بڑا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ہو سکتا ہے آئندہ دنوں میں کورونا کے ہاٹ سپاٹس کو بند کرنا پڑے۔ اگر ابھی بھی لوگ ایس او پیز پر عمل کریں تو ہم مشکل وقت سے نہیں گزریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غریب ملکوں میں عائد کیے گئے لاک ڈاؤن نے تباہی مچا دی ہے تو دوسری جانب امیر ترین ملکوں میں کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے امیر ترین ملک میں بھی کھانے کی شدید کمی دیکھنے میں آئی۔ وہاں کی عوام کو لائنوں میں لگ کر کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا جس سے غربت بڑھی۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے وہاں لوگ سڑکوں پر مرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme