گوجرہ گریڈاسٹیشن میں آگ لگ گئی کروڑوں روپے مالیت کی مشینری جل کر خاکستر

Published on May 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments
power3-423x251
گوجرہ (یواین پی)132kv گریڈاسٹیشن میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث آگ لگ گئی کروڑوں روپے مالیت کی مشینری جل کر خاکستر ہو گئی ۔20 گھنٹے گذرنے کے باوجود تحصیل بھر کی بجلی منقطع، علاقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ۔میڈیا کو کوریج سے روکنے کی کوشش ،میڈیا سے واپڈا اہلکاروں کی بدتمیزی اور ہاتھا پائی ۔سمندری روڈ پر بائی پاس کے قریب واپڈا کے 132kv کے گریڈ اسٹیشن کے کنٹرول روم میں واپڈا انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے آگ لگ گئی جس سے کنٹرول روم میں موجود تقریباً اٹھارہ پینل جل کر کنڈم ہو گئے جب آگ لگی تو صرف ایک گارڈ اور لین مین کے سوا گریڈ اسٹیشن میں اور کوئی موجود نہ تھا جو بجائے فائر برگیڈ کو اطلاع کرنے کے خود ہی تقریباً آدھا گھنٹہ بالٹیوں سے پانی ڈال کر آگ بجانے کی کوشش کرتے رہے آخر کار جب فائر برگیڈ پہنچی تو اس وقت تک کنٹرول روم جل چکا تھا ،واقع کی اطلاع پر جب مقامی انتظامیہ اور پولیس پہنچی تو واپڈا کے ملازمین طاہر ،غلام باری ،محمود صدیقی اور محمد اعظم وغیرہ ڈرامائی انداز میں بیہوش ہو گئے جنہیں سول ہسپتال گوجرہ ریفر کیا گیا جہاں پر ڈاکٹر ز نے انہیں معائینہ کرنے کے بعد یہ کہ کر ڈسچارج کر دیا کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ۔جب آگ کی انکوائری کے لئے خورشید عالم چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد موقع پر پہنچے تو گریڈ اسٹیشن کے انچارج رؤف نے اپنی غفلت اور لاپرواہی چھپانے کے لئے میڈیا کی ٹیم کو کوریج سے روکنے کی کوشش کی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی لیکن ہماری ٹیم کے ڈٹ جانے پر خورشید عالم چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد صرف اتنا ہی کہہ سکے کہ واقع میں ملوث افراد کو سزا دیں گے۔ذرائع کے مطابق اگر واپڈا انتظامیہ بروقت فائر برگیڈ کو اطلاع کر دیتی تو یہ سب نہ ہوتا۔اہلیان گوجرہ کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور واقع میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes