موجودہ نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،حامد رضا

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 549)      No Comments


لاہور(یو این پی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ نواز شریف کی سیاست ریاست کے لئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ سابق نااہل وزیر اعظم لندن میں بھارتی سفارت کاروں سے ملاقات کی وضاحت کریں۔ انتخابی اصلاحات بل میں حکومتی ترمیم 62, 63 سے متصادم ہے۔ افغانستان سے ہونے والی فائرنگ سے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت کی ذمہ دار افغان حکومت ہے۔ راجگال کا سانحہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے کا تازہ ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان مسلم لیگ کے راہنما سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت بھارتی بدمعاشی کے خلاف محض بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرے۔ شریف خاندان اب کبھی پاکستان نہیں آئے گا۔ نواز شریف کا انجام حسنی مبارک جیسا ہو گا۔ نیب نے 16 بااثر شخصیات کے مقدمات بند کر دیئے ہیں۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج اور عدلیہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ لندن بھگوڑوں کا مرکز بن چکا ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ جسٹس نجفی رپورٹ دبانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس رپورٹ میں شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ خادم اعلی کو رپورٹ روکنے کی بجائے وعدہ کے مطابق استعفی دینا چایئے۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔ عدالت انتخابی اصلاحات ترمیم ختم کر دے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog