پی ٹی آئی کا ایک اور مسلم لیگ ن کے تین نو منتخب سینیٹرز کے نااہل ہونے کا خدشہ

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) د وہری شہریت کے حامل تحریک انصاف کے چوہدری سرور سمیت چار نومنتخب سینیٹرز کانوٹیفکیشن سپریم کورٹ نے روک دیا ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ چاروں سینیٹرز تاحیات نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نوازشریف اور جہانگیر ترین کی طرح ان لوگوں نے بھی حقائق چھپائے ہیں اور حقائق چھپانے کے جرم میں پانچ سال یا تاحیات نااہل بھی ہوسکے ہیں ۔ کنوردلشاد کامزیدکہناتھاکہ ریٹرننگ افسر کوبھی معطل کیاجائے ، چاروں سیاستدانوںکیساتھ اسے بھی بلایاجائے اور الیکشن کمیشن سے فارغ کیاجائے ، جب تمام میڈیا پر آرہاتھا کہ شہریت چھوڑنی ہے تو ریٹرننگ نے آنکھیں کیوں بند کیں، الیکشن کمیشن نے کوتاہی کی ، ان سے تمام مراعات اور تنخواہیں بھی واپس لینی چاہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes