ٹھٹھہ ،ہندستانی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی آزادی کیلئے ورثہ کا احتجاجی مظاہرہ

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ ) ہندستانی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی آزادی کیلئے ورثہ نے مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرا کرکے اپنے پیاروں کو ہندستانی حکومت سے خیرسگالی کے طور آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرا کرنے والے والوں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے پاکستان کی حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی تعلقات کو بروکار لاکر ہمارے پیاروں کو بازیاب کرائیں ، ہندستانی جیلوں میں قید 11 ماہیگیروں کا تعلق ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی آتھرکی ، کھاروچھان ، گاوں یوسف کاتیار سے ہے جوکہ کئی سالوں سے ہندستان کی جیلوں میں قید ہے ورثہ نے مسمات ساراں ، مسمات کھاتوں ، مسمات امینہ ، جاوید ، غنی کاتیار کی سربراھی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے کہا ہے کہ تین سال قبل مچھلی کے شکار کے دوران ہندستانی نیوی اہلکاروں نے سمندر کے خلاف ورزی کرکے ہمارے پیاروں کو گرفتار کرکے لے گئی تھی مسلسل احتجاج کے باوجود پاکستان کی حکومت نے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرا نہ کرکے ہمارے پیاروں کو ہندستانی جیلوں میں قید کرنے کا موقع دے دیا ہے انھوں نے کہا مزید ہندستانی حکومت سے اپنے پیاروں کو خیرسگالی طور پر آزاد کرنے کا مطا لبہ کیا ہے 
گھریلو تنازع پر نوجوان کا اقدام خود کشی
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے واریہ محلے میں گھریلو تنازع پر نوجوان امجد واریو نے غصے میں آکر اپنے آپ پر مٹھی کا تیل چھیڑ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے جس کو گھر میں موجود لوگوں نے بچالیا ہے زخمی کو انتھائی تشویش ناک حالت میں سول اسپتال مکلی لایا گیا جھاں پر ابتدائی علاج کے بعد زخمی نوجوان کراچی متقل کیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطا بق نوجوان کا 70فیصد جل گیا ہے ،
والدین اور اساتذہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) گورنمنٹ سروس سینٹر فار اسپیشل ایجوکیشن اسکول مکلی کے پرنسپل ندیم ابراہیم نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ سروس سینٹر فار اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے طلبہ کے سالانہ امتحانات 12 مارچ 2018 سے شروع ہونگے اور 22 مارچ 2018 کو ختم ہونگے اس سلسلے میں طلبہ کے والدین کو آگاہی دی جاتی ہیں کہ سالیانے امتحانات کے نتائج 29 مارچ 2018 کو بتائے جائنگے جس سلسلے میں اسکول میں والدین اور اساتذہ کی ایک میٹینگ کا انعقاد بھی کیا گیا ہیں جس میں والدین زیادہ سے زیادہ شرکت کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes