وزارت مذہبی امور نے جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کردی

Published on April 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزارت مذہبی امور نے جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان اور میڈیا ڈئریکٹر عمران صدیقی نے آج کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے ایسے میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی سکتی کیونکہ اس سے کورونا وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ گھروں پر ہی ادا کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ دوسری جانب وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رمضان المبارک اور مساجد کے حوالے سے قومی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے رابطے تیز کر دیئے ہیں جبکہ پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تمام علماء کی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme