سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کا نوٹس لے لیا، سیکرٹری قانون فوری طلب

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری قانون کو فوری طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ جج محمد بشیر احتساب عدالت میں تعینات ہیں اورشریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سفارشات حکومت کو بھیج چکے ہیں لیکن حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ کی سمری کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری قانون سے معلومات لے کر آگاہ کرتا ہوں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری قانون بتائیں کہ اب تک کیا پیش رفت ہوئی ۔ان کا کہناتھا کہ تھوری دیر بعد کیس دوبارہ سن لیتے ہیں،سپریم کورٹ نے سیکرٹری قانون کو فوری طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 12 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری حکومت کو بھیجی گئی تھی جس کی اسلام آبادہائیکورٹ بار نے سخت مخالفت کی تھی اور تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy