جلد ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہو گی میاں سہیل ثاقب

Published on April 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

Bus
ہارون آباد( یواین پی )مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل صدر میاں سہیل ثاقب نے ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ڈالر کی کمی کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے مہنگائی میں کمی کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہو گی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی ۔انھوں نے کہا حکومت کو عام آدمی کا احساس ہے لیکن سابقہ حکومت نے جس بے دردی سے قومی خزانے کو لو ٹا جسکی وجہ سے یہ بحران پید ا ہوا ۔میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور آج تک وفاقی یا صوبائی سطح پر کسی قسم کا کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا کیونکہ میں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف اور انکے وفاقی و صوبائی وزراء خلوص دل سے اور نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں ۔میاں نواز شریف کی محنت اور اسقامت سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہا ہے متوسط طبقے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر سی این جی پورے ہفتہ مل رہی ہے اور صنعتی شعبوں کو بھی گیس کی فراہمی کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں انشااﷲ امن قائم ہو گا اور امن قائم ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔اور معیشت کا پہیہ تیزی سے رواں دواں ہو جائے گا۔جس سے نہ صرف بے روز گاری میں کمی آئے گی بلکہ معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی محنت سے چین اور دیگر ممالک کی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا بلکہ لاکھوں نوجوانوں کو روز گار مہیا ہو گااور لاہور سے کراچی موٹر وے جیسے منصوبے مکمل ہو نگے اور دیگر بڑی بڑی شاہراہوں کے اہم منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے بہتر اقدامات کر رہے ہیں اور بہاولپور ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ڈویثرن میں صحت ،تعلیم ،فراہمی آب و نکاس سڑکوں کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جس سے علاقے میں احساس محرومی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور جنوبی پنجاب کے عوام کی سہولت کے لیے سیکریٹیریٹ قائم کیا جاریا ہے تاکہ عوام کے مسئلے لاہور جانے کی بجائے یہاں پر ہی حل کر دیئے جائیں ۔اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر بیوروکریسی کو عوام کا خادم بنانے کے لیے کام جاری ہے اور مسلم لیگ (ن) کی جمہور ی حکومت جمہوریت کے مفاد میں بہتر فیصلے کرے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题