توہین عدالت کیس:سپریم کورٹ کا طلال چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Published on March 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وفاقی وزیر مملکت پر 14 مارچ کو فروجرم عائد کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت طلال چودھری کے وکیل مرتضیٰ کامران نے کہا کہ مجھے سی ڈی تاخیرسے ملی،اس لئے جائزہ نہیں لے سکا۔اس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپناتحریری جواب دیکھ لیں۔وکیل مرتضی کامران نے کہا کہ میں نے موکل کاابتدائی تحریری جواب جمع کرایاتھا،تفصیلی جواب داخل کرانے کاموقع دیں، انہوں نے کہا کہ فراہم کئے گئے متن اور ویڈیومیں فرق ہے۔
عدالت نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کی جانب سے جمع کرایا گیا تحریری جواب مسترد کردیااور طلال چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیلئے انہیں 14 مارچ کو طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme