مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

Published on January 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

24
 اسلام آباد(یواین پی) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمنی کے پاکستان میں تعینات سفیر اینا لیپیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی امن و سلامتی اور خصوصاً افغانستان میں استحکام کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے جرمن سفیر اینالی پیل نے ملاقات کی جس مین علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر خان جنجوعہ نے جرمن سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔ جرمنی مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و امان کا خواہاں ہے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے جلد ہی دنیا کو جوڑنے کیلئے گیٹوے بن جائے گا۔ اس موقع پر جرمن سفیر اینا لیپل نے کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلیمی اور معاشی تعلقات ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy